شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان کو ’تماشہ سیزن 3‘ میں شریک شوہر و اداکار ارسلان خان کی یاد ستانے لگی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے شوہر ارسلان خان کے ساتھ ماضی کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ سے بات کیے 30 دن گزر گئے ہیں‘ اداکارہ نے شوہر کو اپنا بہترین دوست اور گھر کا دل قرار دیا۔‘
حرا خان نے کہا کہ ’سب سے مشکل بات یہ ہے کہ آپ ہمیں نہیں دیکھ سکتے جبکہ میں آپ کو ہر روز دیکھتی ہوں، یہ 30 دن ابدیت کی طرح محسوس ہوئے ہیں۔‘
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے، آپ کی بہت یاد آتی ہے، میں زندگی کے دوبارہ نارمل ہونے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔‘
واضح رہے کہ رئیلٹی شو تماشہ سیزن 3 گزشتہ ماہ عدنان صدیقی کی میزبانی میں شروع ہوا، اس میں 14 امیدوار شریک ہیں جن میں جنید اختر، ایاز سموں، صائمہ بلوچ، انعم تنویر، ماہی بلوچ، دانیہ انور، حمنہ نعیم، ملک عقیل، شہریار شاہد، ایمان فاطمہ، وجیہہ خان، مانی لیاقت اور نعمان حبیب شامل ہیں۔
رئیلٹی شو روزانہ رات 10 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔