شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کرن حق نے اپنی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا سنتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لتا منگیشکر کا گانا ”موسم ہے عاشقانہ“ سن رہی ہیں۔
کرن حق کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ پس منظر میں ہریالی نظر آرہی ہے۔
اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن حق نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں انگریزی گانے پر جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کرن حق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ اپنے آپ کو ظاہر کریں، اپنے آپ پر اعتماد رکھیں۔
کرن حق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
کرن حق نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا ‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔