فروری کیسا گزر رہا ہے؟ ثانیہ مرزا نے بتادیا

ثانیہ مرزا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مختلف ایموجیز بنائیں اور بتایا کہ فروری اب تک کیسا گزر رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا ایک تصویر میں جم میں موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں دوستوں کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں، تیسری تصویر میں انہیں مشروب پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں بھی ’صبر‘ سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

واضح رہے کہ  ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔