ویدانگ رائنا ’خوشی‘ کا ذکر کرتے ہوئے شرما گئے، ویڈیو وائرل

ویدانگ رائنا

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار ویدانگ رائنا ’خوشی‘ کا ذکر کرتے ہوئے شرما گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی آرچیز‘ کے اداکار ویدانگ رائنا اور اداکارہ خوشی کپور سے متعلق یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ ڈیٹنگ کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں کپل شرما کے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے سیزن 2 میں ویدانگ رائنا نے اپنی دوسری فلم ’جگرا‘ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ فلم کی پروموشن کے لیے شرکت کی۔

جہاں انہیں شو کے میزبان کپل شرما نے ان کی گرل فرینڈ ’خوشی کپور‘ کا نام لے کر انہیں تنگ کیا۔

کپل شرما نے ویدانگ رائنا نے سوال کیا کہ ’کیا آپ کو اس بات کی خوشی ہے کہ آپ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں؟ یا آپ کو دکھ ہے کہ کام تو کررہا ہوں لیکن بھائی بنا ہوں؟۔‘

جواب میں ویدانگ کہتے ہیں کہ ’ظاہر سی بات ہے خوشی ہے میں عالیہ کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہوں۔‘

شو میں موجود کرن جوہر کہتے ہیں کہ ’خوشی ہے۔‘ یہ سن کر عالیہ بھٹ اور کپل شرما بھی مسکرانے لگ جاتے ہیں۔ پھر کپل شرما کہتے ہیں کہ ’سب سے زیادہ ’خوشی‘ آپ کو کہاں ملتی ہے؟

ویدانگ رائنا اس سوال پر کچھ کہتے تو نہیں ہیں لیکن شرمانے لگ جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Riddhi Bansal (@bollyxxholly)

واضح رہے کہ فلم پروڈیوسر بونی کپور اور ان کی دوسری اہلیہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ اور ویدانگ رائنا ڈیٹنگ کررہے ہیں جبکہ دونوں نے اپنی پہلی فلم ’دی آرچیز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

علاوہ ازیں فلمساز وسن بالا کی ’جگرا‘ میں عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم 27 سمتبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔