بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘جوان‘ کے ہدایت کار ایٹلی نے فلم کو ایوارڈ ملنے پر شاہ رخ خان کے پاؤں چھو لیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں زی سینے ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو دیا گیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہدایت کار ایٹلی کو فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملنے پر شاہ رخ خان کے پاؤں چھوٹے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایٹلی کے پاؤں چھونے سے قبل ہی شاہ رخ خان سیٹ سے اٹھ کر انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔
ایٹلی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے مجموعی بزنس کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔