ویڈیو: موٹرسائیکل سوار خوفناک حادثے کا شکار

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری سے آتا ہوا پک اپ ٹرک سے ٹکرا گیا۔

موٹر سائیکل سوار پک اپ ٹرک سے ٹکرا کر اس کے اوپر جاگرا لیکن خوش قسمتی سے اسے کہیں نقصان نہیں پہنچا۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ حادثے میں غلطی موٹر سائیکل سوار کی تھی جبکہ دوسری گاڑیاں سست رفتاری سے چل رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے بھی موٹر سائیکل سوار کو قصور وار ٹھہرایا جارہا ہے۔