دولہے نے فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو سوئمنگ پول میں پھینک دیا

مصر میں دولہے نے فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو سوئمنگ پول میں پھینک دیا۔

مصر میں شادی کے فوٹو شوٹ کے دوران دولہے نے جان بوجھ کر دولہن کو سوئمنگ پول میں پھینک دیا اور پھر اسے دیکھ کر مسکرانے لگ گیا۔

شادی کے فوٹو گرافر عماد جو نے اس منظر کو ریکارڈ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں دولہے کو دلہن کو پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے پھر اچانک ہی اس نے دلہن کو چھوڑ دیا اور وہ سوئمنگ پول میں گر گئی۔

@emadjoe1 فرق العروسة فى البسين #EmadJoePhotography #EmadJoeWeddings #EgyptianWeddings #WeddingPhotographyEgypt #BrideAndGroom #BridalDreams ♬ الصوت الأصلي – Emad Joe

دلہن کے پانی میں گرنے کے بعد وہاں سے باہر نکلی اور اس کے چہرے پر وحشت دیکھی جاسکتی ہے۔

اس کلپ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے، ماہرین نے اس عمل کو بے عزتی اور تشویشناک قرار دیا ہے۔

میلبرن کے ماہر نفسیاتی کارلی ڈوبر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سارے لوگوں کے لیے شادی کا دن زندگی کا ایک خاص لمحہ ہوتا ہے جس کا وہ سالوں سے انتظار کررہے ہوتے ہیں لیکن اس طرح کا مذاق ناقابل قبول ہے۔