سانپ کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور وہاں سے دور بھاگنے میں ہی عافیت جانتے ہیں لیکن بھارت میں کمسن بچی سانپ کو پکڑ کر گھر لے آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹی بچی سانپ کو پکڑ کر گھر کے اندر لارہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی بلا خوف و خطر سانپ کو پکڑ کر گھوم رہی ہے۔
بچی پھر سانپ کو لے کر ایک کمرے میں داخل ہوتی ہے جہاں دیگر گھر والے موجود ہیں اور وہ سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے بچی کو باہر جانے کا کہتی ہیں اس دوران ایک شخص بچی کو کمرے سے باہر لے جاتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بچی اپنے نئے دوست سے گھر والوں کو ملوانے لائی ہے۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ ’جب گھر والے آپ کا رزلٹ پوچھیں۔‘