ویڈیو: مگرمچھ کے ساتھ موجود شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

مگرمچھ سامنے آجائے تو یقینی طور پر اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور لوگ وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانتے ہیں لیکن اس کے برعکس امریکی ریاست فلوریڈا سے ایک ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مگرمچھ کے ساتھ بلا خوف و خطر رقص کرنے میں مصروف ہے۔

وائرل ویڈیو میں مگرمچھ کو بھی مذکورہ شخص کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’شاید یہ شخص مگرمچھ کا ٹرینر ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’مجھے تو مگرمچھ کو دیکھ کر ہی خوف آنے لگتا ہے۔

تیسرے صارف کا کہنا ہے کہ ’اس ویڈیو نے اس خطرناک جانور کی وحشت کو کم کردیا ہے۔‘

ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو کے ساتھ مشہور گانا ’پہلا نشہ‘ چلانا چاہیے۔ واضح رہے کہ وائرل ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔