موٹر سائیکل پر سوار اکثر نوجوان سڑکوں پر کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں انہیں یہ پرواہ بھی نہیں ہوتی ہے اگر حادثہ پیش آگیا تو ان کی جان بھی جاسکتی پولیس کی جانب سے بھی ایسے نوجوانوں کو تنبیہ اور چالان کیے جاتے ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنے اس فعل سے باز نہیں آتے ہیں۔
بھارت میں حال ہی میں ایک نوجوان کو اپنی موٹر سائیکل پر کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو پولیس نے شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے محفوظ رہنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اپیل کی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اپنی دونوں ٹانگیں ایک طرف رکھ کر مصروف سڑک پر بائیک کو صرف ایک ہاتھ سے سنبھال رہا ہے۔
ویڈیو میں اس کا موبائل فون موٹرسائیکل کے ہینڈل کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے اور نوجوان نے اپنے کرتب دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے لیکن اسے یہ سب کرنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب پولیس نے اسے روک کر 4 ہزار 200 روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
▪️स्टंटबाज, मोडिफाइड साइलेंसर, रैश ड्राइविंग करने वालों के विरुद्ध लगातार दुर्ग पुलिस के द्वारा कार्यवाही की जा रही है।
▪️ कृपया यातायात के नियमों का पालन करें।
▪️यातायात पुलिस व्हाट्सएप हेल्पलाइन नंबर 94791-92029।@SadakSuraksha#trafficpolicedurg #Durgpolice pic.twitter.com/5KBTs0ED2R
— Durg Police (@PoliceDurg) September 24, 2022
پولیس نے جرمانے پر ہی بس نہیں کیا اس نوجوان کے بطور سزا کان بھی پکڑوائے کو آئندہ یہ نہیں کرے گا۔
ویڈیو کے آخر میں پولیس کی جانب سے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پولیس کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔