بھارت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکار سے جھگڑے کے بعد نوجوان نے اپنی موٹرسائیکل کو سڑک پر ہی آگ لگا دی۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانا کے صدر مقام حیدرآباد میں پیش آیا جہاں ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکے جانے پر مایوس نوجوان نے اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوجوان غلط سمت سفر کر رہا تھا۔ ٹریفک کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکاروں نے روکا تو اس نے جھگڑا شروع کر دیا۔ تھوڑی دیر بعد وہ شخص اپنی دکان میں داخل ہوا اور ایندھن کی بوتل موٹرسائیکل پر پلٹ کر اسے آگ لگا دی۔
https://twitter.com/RameshVaitla/status/1576914522312507393?s=20&t=f4bt8ddmdxkUDgJOWlGXhA
اس شخص کی شناخت ایس اشوک کے طور پر کی گئی ہے جو امیر پیٹ میں ایک موبائل فون کی دکان چلاتا ہے۔
ٹریفک پولیس اہلکار کے مطابق رائیڈر کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا معمول ہے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنا نوجوان کی عادت بن چکی تھی۔