بپھرے جانوروں کے سامنے آنے سے لوگ ڈرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن کچھ لوگ ہوتے ہیں جو جانور کو جان بوجھ کر تنگ کرتے ہیں جس پر انہیں خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان لڑکے کو بپھرے بیل کو ہاتھ لگانا مہنگا پڑ گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے نے جیسے ہی بیل کو ہاتھ لگا کر تنگ کرنی کی کوشش کی تو جانور نے بری طرح سے روند دیا۔
جس کے بعد نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا اور قریب موجود لوگ ڈرتے ڈرتے اس کی خیریت دریافت کرنے کے لیے آگے بڑھے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور اسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
Boom! pic.twitter.com/bNDaHsfwow
— Ricky Gervais (@rickygervais) August 28, 2022
رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ اسپین کی گلیوں میں ’بُل فائٹ‘ کے دوران پیش آیا۔
https://urdu.arynews.tv/viral-video-elderly-man-tossed-in-air-by-bull-near-delhi/
واضح رہے کہ اسپین میں بیل اور مرغوں کی لڑائی کو قانونی حیثیت حاصل ہے ایک عدالتی فیصلے میں اسے قومی ورثے کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔