بندر کے مضحکہ خیز حرکات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارت میں بندر کی اکثر ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں وہ کسی کا چشمہ چھین کر بھاگ جاتے ہیں تو کبھی کسی کے کھانے کے پینے کی اشیا لے کر فرار ہونا شامل ہوتا ہے۔
بندر کوئی فروٹ جیسے کیلا، آم یا پھر مونگ پھلی کھاتے ہیں۔
تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بندر کو روتے ہوئے پیاز کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بندر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی کیونکہ پیاز کھاتے وقت بندر کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور اسے سمجھ ہی نہیں آئی کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بھائی کے ساتھ غلط ہوا تھا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ادرک کھا رہا ہے کیا۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’ارے کونسا پھل لے آئے بندر بھائی۔‘