پاکستانی معروف اداکار سعود قاسمی کی بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکار سعود قاسمی کی بھارتی اداکارہ نورا فتیحی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو ہاتھ ملاتے اور گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سعود اور نورا کی ملاقات امریکا میں ہوئی ہے جبکہ اس موقع پر شان بھی موجود ہیں۔
اداکار اور نورا فتیحی کی ویڈیو امریکا کے شہر ڈیلاس سے لی گئی ہے جہاں دونوں نے نیشنل کرکٹ لیگ یو ایس اے کے فائنل میچ میں شرکت کی تھی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر دونوں کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعود قاسمی کا ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں ان کے ہمراہ اہلیہ و اداکارہ جویریہ سعود موجود ہیں۔
View this post on Instagram
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسما عباس، ریمبو، جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور، حسن احمد، سنیتا مارشل، افضل حسین، رمہا احمد ودیگر شامل ہیں۔
نورا فتیحی کی بات کریں تو وہ بالی ووڈ کی کئی فلموں میں آئٹم نمبرز کرچکی ہیں جبکہ رئیلٹی شوز میں جج کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔