کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں زیرِ تربیت نرس کو مبینہ ہراساں کرنے والے ہیڈ نرس کو معطل کر دیا گیا۔
ہفتے اتوار کی درمیانی شب مبینہ ہراسانی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
وائرل ویڈیو کی اتوار کے روز ہی ای میل کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ ہراسانی کے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیا۔
ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے ہیومن ریسورس ڈائریکٹریٹ نے مبینہ ہراساں کرنے والے ہیڈ نرس کو معطل کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پروفیسر جہاں آرا کا کہنا ہے کہ ہراسانی میں ملوث افراد کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ہراسانی معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے اور کسی کو نہیں بخشا جائے گا، ملزمان کے خلاف انسداد ہراسانی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بھرپور کارروائی کی جائے گی۔