بھارت کے سرکاری اسپتال میں مریض کے سر پر چوہے کے گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارت کے اسپتال کے وارڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کئی چوہوں بیگ کے گرد گھوم رہے ہیں جو مریض کے سر کے پیچھے رکھا ہوا ہے۔
مریض چوہوں کی موجودگی سے لاعلم ہے اور گہری نیند میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ایک اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں پیش آیا واقعے کی صحیح تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ اسپتال صرف چوہوں کے لیے ہیں تاکہ وہ مریضوں اور رشتہ داروں کی طرف سے لائے گئے کھانے سے لطف اندوز ہو سکیں۔‘ ایک دوسرے شخص نے مزید کہا کہ ’ملک میں کیا ہو رہا ہے۔‘
ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ حکام اس جانب بھی توجہ دیں گے۔