سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسٹ سیریز میں شاندار کارکرگی دکھانے والے سرفراز احمد سوشل میڈیو پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے، اس وجہ سے ان کی کئی نئی اور پرانی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔

اسی طرح ٹوئٹر پر سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک بہت پرانی ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ گانا گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا  ہے ڈرائیونگ کے دروان سرفراز اپنے بیٹے کے ہمراہ گانا گا رہے ہیں جس میں کپتان کا بیٹا ان کا خوب ساتھ دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ جب وہ بورڈ پر اپنی سنچری درج کرنے جاتے ہیں تب بھی انکا بیٹا عبداللہ سرفراز کے ساتھ ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز میں سرفراز احمد کی فائٹنگ سنچری کے باعث پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔

سرفراز احمد کو ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔