چوہا مریض کی ڈرپ سے گلوکوز پی گیا، ویڈیو وائرل

بھارت کے سرکاری اسپتال میں مریض کی ڈرپ سے چوہے کے گلوکوز پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے بلی رام کشیپ میموریل گورنمنٹ میڈیکل کالج میں چوہے نے زیر علاج مریض کی ڈرپ چبائی اور اس میں سے گلوکوز پی گیا۔

مذکورہ ویڈیو زیر علاج مریض کے رشتہ داروں نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہا پائپ کے ذریعے اوپر سے نیچے آتا ہے مریض کے بائیں جانب لگے ڈرپ اسٹینڈ سے نیچے اتر کر ڈرپ کو چباتا ہے اور اس میں سے گلوکوز پی کر دوبارہ اوپر بھاگ جاتا ہے۔

میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے اعتراف کیا کہ اسپتال کے احاطے میں چوہوں کی بہتات ہے اور اب تک 1200 چوہے مارے جاچکے ہیں۔

اس واقعے پر جب میڈیکل کالج کے ڈین سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی کوئی تبصرہ کرسکیں گے۔