شارک نوجوان لڑکے کو نگل گئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

شارک کا حملہ

مصر کے سمندر میں شارک نے گرل فرینڈ کے سامنے روسی لڑکے کو نگل لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ سیاح لڑکا اپنی گرل فرینڈ اور والد کے ساتھ مصر چھٹیاں منانے گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی نوجوان کنارے پر تیراکی کررہا ہے اچانک ٹائیگر نسل کی شارک نے حملہ کرکے اسے نگل لیا۔

ریکارڈ ویڈیو میں روسی شخص کو مدد کیلئے ’ڈیڈ ڈیڈ ‘چلاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے لیکن سمندر کا پانی سرخ ہونے پر یہ آوازیں بھی بند ہو جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت پوپو کی گرل فرینڈ بھی سمندر میں موجود تھی لیکن وہ سمندر سے نکلنے اور اپنی جان بچانے میں کامیاب رہی۔

ساحل پر موجود افراد نے اس خوفناک منظر کو ریکارڈ کیا لیکن ریسکیو عملہ کوشش کے باوجود اس شخص کی جان نہ بچا سکا، لاش کے ایک حصے کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے جب کہ باقیات کی تلاش جاری ہے۔