شہری آسمان پر عجیب و غریب منظر دیکھ کر خوفزدہ، ویڈیو وائرل

مچھروں کی بہتات

بھارت میں شہری آسمان پر عجیب و غریب منظر دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کے علاقے کیشو نگر اور کھراڈی گوتھن کے آسمان پر مچھروں کا جھنڈ دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے۔

مچھروں کی بہتات کی وجہ سے آسمان کا رنگ بھی کالا ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھروں کا جھنڈ آسمان پر منڈلا رہا ہے جس کی ویڈیو بنا کر شہریوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق مچھروں کا جھنڈ دریائے مولا مٹھا میں پانی کی سطح میں اضافے کے سبب سامنے آیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مچھروں کے جھنڈ نے تین سے چار روز تک علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا جس کی وجہ سے لوگ ملیریا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔