ویڈیو: چور گھر میں گھس کر خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار

بھارت میں چور گھر میں گھس کر خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں بزرگ خاتون کو خوفناک تجربے کا سامنا ہوا جو کیمرے میں قید ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گھر میں کپڑے خشک کررہی تھی اس بات سے بے خبر کے کوئی چور گھر میں گھس کر دن دیہاڑے انہیں لوٹنے والا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کو اپنے گھر کے دروازے کے قریب کپڑے کو اسٹیند پر لٹکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مین گیٹ کے اچانک کھلنے تک سب کچھ پرسکون نظر آتا ہے۔

چند سیکنڈ بعد ہیلمٹ اور جیکٹ پہنے ایک آدمی اندر آیا اور پیچھے سے خاتون کے قریب پہنچ کر اس نے تیزی سے اس کے گلے سے سونے کی چین پکڑ لی اور زبردستی چھین لی۔ خاتون صدمے سے چیختی ہے اور زمین پر گر پڑتی ہے جب چور ہاتھ میں زنجیر لیے گھر سے فرار ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اب یہ سوال کر رہے ہیں کہ ایسے مجرم کتنے دلیر اور نڈر ہو گئے ہیں، جو دن دیہاڑے گھروں کے اندر بھی ڈکیتیاں کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ چور کی ہمت دیکھو گھر میں گھس کر دادی کے گلے سے سونے کی چین چھین کر بھاگ رہا ہے۔’

دوسرے صارف نے لکھا کہ کوئی شرم ہی نہیں وہ گھر کے اندر ایسے آیا جیسے وہ اپنا ہو۔ مجھے اس سے نفرت ہے۔ یہ لوگ پیسے کے لیے بوڑھے لوگوں کو کیوں تکلیف دے رہے ہیں؟

تیسرے صارف نے کہا کہ ’ہم سعودی عرب کے ہاتھ کاٹنے والے قانون کو کیوں نہیں اپناسکتے۔‘