بھارت میں خاتون جائنٹ وہیل میں 30 فٹ اوپر لٹک گئی جس کی ڈرامائی ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے بھٹاپارہ میں میلے کے دن خاتون 30 فٹ اوپر جھولے میں لٹک کی جسے کافی جدوجہد کے بعد ریسکیو کیا گیا۔
وائرل ویڈیو کا آغاز اس خاتون سے ہوتا ہے جب وہ واپس کیبن میں چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی جس سے وہ باہر نکلی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب جھولا نیچے آیا تو وہ اترسکتی تھی لیکن اچانک ہی جھولا واپس اوپر کی جانب چلا گیا اور خاتون بدستور لٹکی رہی۔
اسی دوران ایک نوجوان جھولے کے اوپر آیا اور خاتون کو پکڑ کر اسے جھولے کے اندر پہنچانے میں مدد کی جس کی سبب کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا۔
وائرل ویڈیو کو انسٹاگرام پر 53 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس کے پاس سیڑھی پر اترنے کا موقع تھا لیکن یہ اتری کیوں نہیں۔‘ دوسرے صارف نے نوجوان کی تعریف کی جس نے خاتون کو بچالیا۔