بھارت میں خاتون اوپر سے ٹرین گزرنے کے باوجود زندہ بچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے نوندگی ریلوے اسٹیشن پر قبائلی خاتون معجزانہ طور پر ٹرین کے اوپر سے گزرنے کے باوجود زندہ بچ گئی۔
خاتون پلیٹ فارم تک پہنچنے کے لیے ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی جب اس نے ٹرین کو تیزی سے قریب آتے دیکھا۔
انہوں نے خود کو بچانے کے لیے پٹڑیوں کے نیچے لیٹ گئی اور بالکل ساکت رہ گئی جب ٹرین اس کے اوپر سے گزری، وہ بحفاظت اٹھنے سے پہلے تقریباً 10 سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں رہی۔
مذکورہ ایکس پر آدھان تیلگو پر شیئر کی گئی جہاں اس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
یہ واقعہ انڈین ریلویز کی طرف سے ریلوے پٹڑیوں کو عبور کرنے کے خطرات کے بارے میں مسلسل انتاہبات کی عکاسی کرتا ہے۔
ان انتباہات کے باوجود بہت سے افراد حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرتے رہتے ہیں اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
ہندوستانی ریلوے نے طویل عرصے سے مسافروں کو صرف نامزد کردہ ریلوے کراسنگ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کراس کرتے وقت ایئرفون پہننے سے گریز کریں بصورت دیگر آپ ٹرین کی آواز سننے سے قاصر رہیں گے۔