سیٹ کے معاملے پر خواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

خواتین لڑ پڑیں

بھارت میں سیٹ کے معاملے پر دو خواتین لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میٹرو میں خاتون نے ساتھ بیٹی خاتون سے جھگڑے کے بعد اس کے چہرے پر مرچوں کا اسپرے کردیا۔

دونوں خواتین کے درمیان سیٹ کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ لباس میں ملبوس خاتون معمر خاتون سے جھگڑ رہی ہے اور انہیں مغلظات بھی بک رہی ہے۔

خاتون کی جانب سے مرچوں کا اسپرے چھڑکنے کے بعد میٹرو میں موجود دیگر خواتین کھانستے ہوئے نشست سے اٹھ کر کھڑی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ دہلی میٹرو میں جھگڑے معمول کی بات ہیں اس سے قبل بھی اسی طرح کے جھگڑے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین مخصوص نشست پر لڑ رہی ہیں جبکہ دوسری خاتون ان کے قریب ہی آکر بیٹھ جاتی ہے۔

پیلی ساڑھی میں ملبوس خاتون نے خالی سیٹ کسی ایسے شخص کے لیے ریزرو کر دی ہے جس کا وہ انتظار کر رہی ہے لیکن دوسری خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی سیٹ ریزرو نہیں کر سکتی۔

پھر پہلی عورت کہتی ہے کہ وہ اسے اپنی گود میں نہیں بٹھا سکتی جس پر کرتے والی خاتون نے جواب دیا کہ وہ اپنی گود میں بیٹھنے کو نہیں کہہ رہی تنگ جگہ پر دبی ہوئی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی سے شکایت کرے گی اور ساڑھی پہنے خاتون کا کہنا ہے کہ وہ آگے بڑھ سکتی ہے۔

اس دوران ایک اور عورت ان کے ساتھ بیٹھی ہے بس اتفاقاً برگر کھا رہی ہے اور لڑائی کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہے۔