خاتون کا اسکارف موٹرسائیکل کے ہینڈل میں پھنس گیا

بھارت میں خاتون کا اسکارف موٹرسائیکل کے ہینڈل میں پھنس گیا جس کے سبب وہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی موٹرسائیکل پر جارہی تھیں کہ اچانک ان کا دوپٹہ ہینڈل میں پھنس گیا جس کے نتیجے میں ان کی گردن پر معمولی چوٹ آئی۔

خاتون کو مشکل میں دیکھ کر بہت لوگوں مدد کو پہنچے جس کے بعد انہوں نے ان سب کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکارف ہینڈل میں پھنستے ہی خاتون کا چہرہ موٹر سائیکل سے ٹکرا جاتا ہے اور وہ وہیں رک جاتی ہیں۔

سنیتا منوہر مورے جو اکثر سفر کرتی ہیں انہوں نے خوفناک لمحے کو قید کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ریل شیئرکی۔

ویڈیو میں وہ اپنے اسکارف سے چہرہ ڈھانپ کر اور ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل پر سوار نظر آرہے جیسے ہی ہوا تیز ہوئی تو ان کا اسکارف موٹر سائیکل میں الجھ گیا اور انہیں گاڑی کی طرف کھینچ لیا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون اس خطرناک صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’لیکن اس ویڈیو کو پورے وقت میں کون ریکارڈ کررہا تھا؟۔‘