شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی تامل گانے ’آس کوڑا‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں نوجوان اداکارہ ریحام رفیق کے ساتھ تامل گانے ’آس کوڑا‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں یہ ڈانس ٹرینڈ کرنا چاہتی تھی اور اس گانے کی خوبصورتی یہ ہے کہ میں اسے بیٹھ کر بھی پرفارم کرسکتی ہوں۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام رفیق دلہن کے لباس میں ملبوس ہیں جو ممکنہ طور پر دونوں کے نئے پروجیکٹ کی سیٹ کا حصہ ہوسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس ویڈیو پر اداکارہ غنا علی نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ ’ژالے سرحدی کا ڈانس پرفیکٹ ہوتا جارہا ہے۔‘
واضح رہے کہ ژالے سرحدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ مومل شیخ اور حسن رضوی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں تامل گانے ’آس کوڑا‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے ڈانس کو ’دیسی‘ لکھا تھا جبکہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو میں مومل شیخ اور حسن رضوی گھر کی چھت پر رقص کررہے ہیں۔