بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنا کرکٹ ہیرو سابق کرکٹر کو قرار دے دیا۔
ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی نے اپنی 50 ویں سنچری اسکور کرکے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کوہلی نے 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 113 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔
بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اپنے 291 ویں ون ڈے میں عبور کیا۔ وہ ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیز اسکور کر چکے ہیں۔
اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ یہ سب میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہاں تک پہنچوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ انوشکا شرما بھی یہاں ہیں اپنی خوشی بیان نہیں کرسکتا، میرے کرکٹ ہیرو سچن ٹنڈولکر ہیں۔