ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کی وجہ بتادی

ویرات کوہلی

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کی وجہ بیان کردی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک دو اپ سیٹ ہوئے ہیں، پہلے افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا اور گزشتہ روز جنوبی افریقہ کی ٹیم کو نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔

بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے بڑی ٹیموں کے اپ سیٹ کی وجہ بیان کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں پر توجہ مرکوز ہونا چھوٹی ٹیموں سے شکست کی وجہ ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ سب ٹیموں پر یکساں توجہ دی جائے، ورلڈ کپ میں کوئی چھوٹی ٹیم نہیں ہے سب برابر کی ٹیمیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے ورلڈ کپ میں اپنے ٹیموں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے شکست ہوئی اور واحد فتح افغانستان کے خلاف ملی۔

علاوہ ازیں ویرات نے شکیب الحسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شکیب کے خلاف بہت کرکٹ کھیلی ہے وہ تجربہ کار بولر ہے اور نئی گیند کے ساتھ اچھی بولنگ کرتے ہیں اور کم رنز بھی دیتے ہیں۔