مایہ ناز بھارتی بیٹر ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز سے دستبردار ہوگئے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے مطابق بیٹر ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
35 سالہ کوہلی نے 113 ٹیسٹ میچوں میں تقریباً 9000 رنز بنائے ہیں۔
بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا، “ویرات نے کپتان روہت شرما، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز سے بات کی ہے اور نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ ابتدائی دو ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے،”۔
NEWS
Virat Kohli withdraws from first two Tests against England citing personal reasons.
Details #TeamIndia | #INDvENGhttps://t.co/q1YfOczwWJ
— BCCI (@BCCI) January 22, 2024
“بی سی سی آئی میڈیا اور شائقین سے درخواست کرتا ہے کہ اس دوران ویرات کوہلی کی رازداری کا احترام کریں اور ان کی ذاتی وجوہات کی نوعیت کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔”
واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز جمعرات سے حیدرآباد میں شروع ہو رہی ہے۔