کرونا رتنے کی وکٹ پر ویرات کوہلی کا جشن وائرل

ویرات کوہلی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں کروتنے کی وکٹ پر ویرات کوہلی کا جارحانہ انداز میں جشن منانے کا انداز وائرل ہوگیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت کی ٹیم 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سری لنکا کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے اسپنرز نے تمام دس وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے نوجوان اسپنر دونتھ ولالاج نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسپنر آسالنکا نے چار وکٹیں لیں اور مہیش ٹھکشنا ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور ان کی آدھی ٹیم 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

تاہم سوشل میڈیا پر سابق کپتان ویرات کوہلی نے کرونا رتنے کے آؤٹ ہونے کے بعد جس انداز میں جشن منایا وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور شائقین کرکٹ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

لنکن اوپنر دو رن پر محمد سراج کی گیند پر شبھمن گل کو کیچ دے بیٹھے۔

ایک صارف نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ویڈیو شیئر کی جس میں کوہلی شرما کو گلے لگا رہے ہیں۔