ملک کے اہم ایئرپورٹ پر وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد

پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیٹر کےداخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے پشاور آنے والے مسافروں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ‏پر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر ‏عبیدالرحمان عباسی نے کی۔

اجلاس میں مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ہدایات جاری کی ‏گئیں کہ مسافروں کی جعلی کورونا رپورٹ کی روک تھا م کیلئے اقدامات کئےجائیں۔

حکام کو کہا گیا کہ تمام ایئرلائنزز دبئی، شارجہ، سعودی عرب ایئرپورٹ اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے، ‏ایئرپورٹ اتھارٹی کورونا رپورٹ چیک کر کےمسافروں کو آنےکی اجازت دے۔

اے ایس ایف کو ایئرپورٹ پر مکمل ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے کی ہدایت کی گئی ‏اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔