ممبئی: 90 کی دہائی میں بالی وڈ فلموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار سریش اوبرائے نے بیٹے وویک سے متعلق حیران کُن انکشاف کر دیا۔
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق سریش اوبرائے کو طویل عرصے بعد اداکار رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ میں اسکرین پر دیکھا گیا۔
حالیہ انٹرویو میں سریش اوبرائے نے فلم انڈسٹری میں دیگر فنکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا اور انکشاف کیا کہ وہ بیٹے وویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کے درمیان معاشقے سے لاعلم تھے۔
متعلقہ: کیا ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن میں روزانہ لڑائی ہوتی ہے؟
یاد رہے کہ ایشوریا رائے 2003 میں وویک اوبرائے سے تعلقات میں تھیں جبکہ اداکارہ نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی۔
انٹرویو میں سینئر اداکار نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں بہت سی چیزوں سے لاعلم تھا جس میں وویک اور ایشوریا کا معاشقہ بھی شامل ہے، بیٹے کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔
’رام گوپال ورما اور ان سے قبل ایک شخص نے مجھے اس بارے میں بتایا تھا۔ میں نے وویک کو سمجھایا تھا کہ ایشوریا رائے کے چکر میں مت پڑو۔‘
میگا اسٹار امیتابھ بچن سے تعلقات کے بارے میں سریش اوبرائے نے بتایا کہ میں اُن کا کبھی دوست نہیں تھا بس معاون اداکار ہی تھا، میرا تعلق بس ڈینی مکل کے ساتھ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ امیتابھ بچن نے مجھے اپنی سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا تھا، وہ اپنے بارے میں زیادہ تر لوگوں کو نہیں بتاتے تھے لیکن میں جب اُن سے ملا تو وہ مجھے بہت اچھے لگے۔
متعلقہ: ’ایشوریا رائے کو ’پلاسٹک‘ بول کر بہت سی دشمنیاں مول لیں‘
سریش اوبرائے نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو قائم رکھا۔ یاد رہے کہ سلمان خان نے ایشوریا رائے کو ڈیٹ کرنے پر وویک کو دھمکی دی تھی۔
انٹرویو میں سینئر اداکار نے بتایا کہ میں وویک کے کیس میں اُس وقت بھی پُرسکون تھا اور آج بھی ہوں، ہم آج بھی بہت اچھے طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں، جب بھی سلمان خان سے ملاقات ہوتی ہے وہ مجھے دیکھر سگریٹ چھپا لیتا ہے اور عزت کے ساتھ ملتا ہے۔
’میں ہمیشہ وویک کو سلیم خان کے پاؤں چھونے کا کہتا ہوں کیونکہ میں اُن کی بہت عزت کرتا ہوں، مسائل ہوتے ہیں لیکن میرے اُن کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔