اعتماد کا ووٹ؛ حکومت کے لیے اچھی خبر

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی بھرپورحمایت کا اعلان ‏کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ‏جس میں چیئرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور بی اےاپی اراکین پارلیمنٹ موجود شریک تھے۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کےانتخاب سےمتعلق بات چیت کی گئی اور بلوچستان عوامی پارٹی ‏کی وزیراعظم کومکمل یقین دہانی کروائی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ صادق سنجرانی کو دوبارہ امیدوار نامزد کرنے پر مشکور ‏ہیں، ہماری پارٹی آپ کیساتھ کھڑی ہے، ملک کوآگےلےجانےکیلئےآپ کےوژن کی مکمل حمایت ‏کرتےہیں۔

جام کمال نے کہا کہ چئیرمین کا انتخاب نمبر گیم ہے اس مرتبہ پھرسرپرائز دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ ‏نےیوسف رضاگیلانی سےہونےوالی ملاقات سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کےانتخاب کیلئےسب ‏سےووٹ مانگوں گا۔