لاہور : واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی سپاہی بندوق نہ سنبھال سکا، بھارتی سپاہی سے بندوق گری دوسرے سپاہی نے اٹھا کردی۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پاک بھارت سرحد واہگہ پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران دونوں جانب سے انتہائی پُرجوش مناظر دکھائی دیے۔
واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی سپاہی بندوق نہ سنبھال سکا#ARYNews pic.twitter.com/8P1d2CMVN5
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 12, 2023
تقریب کے دوران ایک موقع پر بھارتی سپاہیوں کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب پریڈ کے دوران ایک بھارتی سپاہی اپنی رائفل نہ سنبھال سکا، ایسے میں بھارتی سپاہی سے گرنے والی بندوق دوسرے سپاہی نے اٹھا کردی۔
پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس موقع پر پاکستان رینجرز کے کڑیل جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھے۔
اس موقع پر شرکاء نے ’اللہ اکبر‘ ’پاکستان زندہ باد‘ اور کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعروں سے لہو گرما دیا۔