کیا روس کا نجی ملٹری گروپ ویگنر سوڈان میں سرگرم ہے؟

روس کی نجی ملٹری گروپ ویگنر نے سوڈان میں ہفتے سے شروع ہونے والی خانہ جنگی میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے کی تردید کر دی۔

ایک طاقتور روسی کرائے کی تنظیم جو سوڈان میں برسوں سے سرگرم تھی کے اہم رہنما نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کے جنگجو ملک میں موجود ہیں۔

یوگینی پریگوزن نے کہا کہ گروپ کے جنگجو پچھلے دو سالوں سے سوڈان میں نہیں ہیں۔ پریگوزن نے یہ بیان Jeune Afrique میگزین کے ایک صحافی کے ساتھ ایک ای میل خط و کتابت میں دیا۔ یہ ای میل روس کی ایک مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ VK پر پوسٹ کی گئی تھی۔

سوڈان کے جنرل کا کہنا ہے کہ دو پڑوسی ممالک آر ایس ایف کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوڈانی فوج کے جنرل شمس الدین کباشی نے کہا کہ دو ہمسایہ ممالک نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم العربیہ ٹی وی پر یہ دعویٰ کرنے والے کباشی نے ان ممالک کا نام نہیں لیا۔