وہاب ریاض کو تحفہ کس نے بھیجا؟

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض ہوٹل پہنچنے پر کمرے میں رکھا تحفہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹوز ایںڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وہاب ریاض کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی جس میں وہ ہاتھوں میں گلدستہ اور کیک تھامے خصوصی پوز دے رہے ہیں۔

وہاب ریاض نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب میں کمرے میں پہنچا تو میں ایک گفٹ دیکھا جو میرے لئے میری شریک حیات نے بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں جرم کیا ہے؟ وہاب ریاض نے بتا دیا

اپنی پوسٹ میں وہاب ریاض نے اپنی شریک حیات کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہو کہ آپ میری زندگی میں شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wahab Riaz #47 (@wahabviki)

 

فاسٹ بولر کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی ہے اور ہزاروں افراد نے اسے لائکس اور ری ٹوئٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض پی ایس ایل سیزن 8 میں پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔