’ولید نہ ہوتا تو منگنی ہوتی کیسے؟‘

بے بی باجی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’فرحت‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ طوبیٰ انور نے ساتھی اداکار فضل حسین ’ولید‘ کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ واصف اور فرحت کی منگنی ہوئی ہے اور اس میں چھوٹے دیور ولید نے اہم کردار ادا کیا اور رشتہ ٹوٹنے سے بچایا۔

تاہم اب انسٹاگرام پر طوبیٰ انور نے فضل حسین کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ ولید نہ ہوتا تو منگنی ہوتی کیسے۔؟‘

اداکارہ نے مداحوں سے ’بے بی باجی‘ سے متعلق رائے دینے کا بھی کہا؟

طوبیٰ انور کے کہنے پر مداح ڈرامے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں، ایک مداح نے لکھا کہ ’منگنی عذرا بھابھی کروا دیتیں۔‘

سدرہ دانیال نامی خاتون صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھا ڈرامہ ہے۔‘ ایک تیسرے مداح نے لکھا کہ ’آپ دونوں بہت اچھی اداکاری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔