لاہور: پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو لائنز کا مینٹور مقرر کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ ہر کسی پر برا وقت آتا ہے پاکستان کوئی انوکھی ٹیم نہیں ہے، ہمارے پاس ٹیلنٹ موجود ہے اسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک موقع ہے سب مینٹور کے مسائل حل کیے جائیں، یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے تاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے مسائل حل ہوسکیں۔
وقار یونس کا کہنا ہے کہ کوشش پوری کی جائے گی کہ مسائل حل ہوں، کرکٹ کا معیار اوپر کی سطح پر گرا ہے۔
سابق کوچ نے کہا کہ اوپر کی سطح پر آنے والے کھلاڑیوں میں کمی نظر آتی ہے، ہمیں اس کمی کو پورا کرنا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایڈوائزری کے بارے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وضاحت کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپینز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔