کرکٹ ٹھیک کیے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، وقار یونس

پی سی بی چیئرمین کے مشیر وقار یونس نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمارا پروڈکٹ ہے اور جب تک یہ ٹھیک نہیں ہوگی تب تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وقار یونس نے پی سی بی چیئرمین کے مشیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور میں محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کےحالات ہمارے سامنے ہیں اور کچھ چیزیں بہتر کرنی۔ ہمارا پروڈکٹ کرکٹ ہے، جب تک یہ ٹھیک نہیں ہو گی، تب تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔

وقار یونس نے کہا کہ اگر کرکٹرز نئی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو ہماری کرکٹ مزید نیچے جائے گی۔ جلد بتائیں گے کہ کون سے لیجنڈ کھیل آگے لے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن کا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ ٹی 20، ون ڈے اور 4 یا 5 ڈے ٹورنامنٹس سے پاکستان کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ اس میں زیادہ سے زیادہ کرکٹرز کو انوالو کیا جائے۔ ڈومیسٹک سیزن کیلیے آنے والے دنوں میں طریقہ کار مزید ڈسکس ہوگا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پسند نا پسند ہمارے کرکٹ سسٹم کا حصہ رہا ہے، کوشش کریں گے کہ اب یہ ماضی بن جائے۔

https://urdu.arynews.tv/pcb-announces-three-new-champions-tournaments-in-domestic-cricket/