کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکوچ وقار یونس نے سری لنکن ٹیم سے متعلق تشویشناک بات بتادی۔
تفصیلات کے مطابق اے اسپورٹس کے پروگرام ‘دی پویلین ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ سری لنکا نے آج یو اے ای کے خلاف جس طرح بولنگ کی وہ شاندار تھی، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ کم بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی لینڈرز نے ایشیا کپ کا آغاز بھی اسی طرح کیا تھا، پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 100 رنز پر آؤٹ ہوئے پھر انہوں نے اپنی غلطیوں کو قابو پایا اور ایشیا کپ اپنے نام کیا۔
پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے آج کے میچ میں سری لنکا کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ آرڈر کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنایا جبکہ نسانکا نے74 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو بہتربنایا۔
آئی لینڈرز کو اپنے مڈل آرڈر پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں سری لنکا نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، اس لئے کرکٹ مبصرین کے نزدیک ان سے توقعات زیادہ ہیں جبکہ میرے خیال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا خطرناک ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کی بدقسمتی ہے کہ ان کے اہم ترین بولر چمیرا انجرڈ ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے جو کہ ان کے لئے بڑا نقصان ہے۔