ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنر کا بیان سامنے آگیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا لگایا تھا۔
ڈیوڈ وارنر کے اس اقدام پر انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت بعض کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اب آسٹریلوی اوپنر نے بھی اس حوالے سے بیان دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر ایک شخص کی جانب سے حفیظ کی گیند پر شاٹ کے حوالے سے اپنا موقف پیش کررہے ہیں۔
آسٹریلوی اوپنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں تھی، حفیظ ایسی گیند کراکر دیکھنا چاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔
What he thinks.. @davidwarner31 responded on the controversial hit a six off Mohammad Hafeez's double bounce delivery. #Warner #hafeez pic.twitter.com/rv8gzNOc5H
— Shakir Abbasi (@ShakirAbbasi22) November 15, 2021
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا، ڈیوڈ وارنر کو میگا ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔