نامزد میئرکراچی وسیم اختر کی 23 مقدمات میں ضمانت منظور

کراچی:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزتقریرکے 23 مقدمات میں نامزد مئیروسیم اخترکی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما اورنامزد مئیرکراچی وسیم اختر کی اشتعال انگیز تقاریر کے سہولت کار ہونے کےمقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔

عدالت نے اشتعال انگیز تقریرکے چارمقدمات میں وسیم اخترکی 10 ہزارروپے کی ضمانت اور17 مقدمات میں 20،20 ہزار روپے جبکہ دو مقدمات میں دودولاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

وسیم اختر2 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہو٘ں گے۔ وسیم اخترنے انسداد دہشت گردی کورٹس میں 23 مقدمات میں ضمانت کے لئے رجوع کیا ہے۔

ان کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد کی تقریرکے انتظامات کرنے کا الزام میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔