وشما فاطمہ کے نئے ٹیلنٹ کی دھوم مچ گئی

وشما فاطمہ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ نے گٹار بچا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انگریزی گھانے کی دھن پر گٹار بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وشما فاطمہ نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں ’ہفتہ‘ لکھا۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں چیس رائٹ کا گانا ’وش یو ہیڈ مس می‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

وشما فاطمہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی وشما فاطمہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ وشما فاطمہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، ہانیہ عامر، زاویار نعمان، رابعہ کلثوم ودیگر شامل تھے۔