قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اہم مشورہ دے دیا۔
بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 368 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 305 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
امام اور عبداللہ شفیق کی 134 رنز کی شراکت داری بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی، عبداللہ شفیق 64 اور امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابر اعظم 18 رنز پر ایڈم زمپا کو وکٹ دے بیٹھے، سعود شکیل 30 رنز پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد کو 26 رنز پر زمبا نے نشانہ بنایا، محمد نواز 14 اور اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کافی مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے حارث رؤف کو مشورہ دیا کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے ورنہ ون ڈے میں بولنگ کے دوران انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.@wasimakramlive shares a piece of advice to #HarisRauf to improve his performance in the One-day Internationals. Watch what the legendary pacer said.#ASportsHD #ARYZAP #CWC23 #ThePavilion #ShoaibMalik #MoinKhan #FakhreAlam #MisbahulHaq #AUSvPAK pic.twitter.com/l6bx47EsrT
— ASports (@asportstvpk) October 20, 2023
انہوں نے کہا کہ اچھی اوپننگ پارٹنر شپ لگنے کے بعد ایڈم زمپا کو بیک فٹ پر کھیل کر وکٹیں دی گئیں اگر انہیں فرنٹ فٹ پر جاکر کھیلتے تو مشکل نہیں ہوتی۔
وسیم اکرم نے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی کو آخر تک کھیلنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے حارث رؤف کے ایک اوور میں 23 رنز بنائے تھے۔