کراچی: سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر دور جدید کا عظیم ترین کرکٹر قرار دیا ہے۔
سابق قومی کپتان جن کی بولنگ کی آج بھی ایک دنیا دیوانی ہے اور وہ عظیم ترین کرکٹر میں شمار ہوتے ہیں انھوں نے آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو دور جدید کا عظیم کرکٹر قرار دیا ہے جنھوں نے ٹیسٹ میچز میں شرکت کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے۔
کینگرو پیسر نے گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ میں شرکت کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کیا، وسیم اکرم نے اسٹارک کو اس سنگ میل پر پہنچنے مبارکباد پیش کی اور انھیں سراہا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے وسیم اکرم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے
لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ 100 ٹیسٹ میچز کھیلنا بہت بڑا کارنامہ ہے، موجودہ دور میں یہ واقعی بڑی بات ہے، یہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیت کا اظہار ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیسٹ میچز کی سنچری ثابت کرتی ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک کیریئر میں کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں، میرے نزدیک مچل اسٹارک جدید دور کے عظیم کرکٹر ہیں۔
سابق قومی کپتان نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیسر ٹیسٹ فارمیٹ کافی مستقل مزاجی سے کھیلتے رہے ہیں، وہ ٹی 20 اور لیگ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں مگر ان کا ٹیسٹ کیریئر سب سے آگے ہے۔
https://urdu.arynews.tv/mitchell-starc-registers-multiple-records-with-fighting-wtc-final-half-century/