وسیم اکرم قومی ٹیم پر برس پڑے

وسیم اکرم

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم افغانستان کے خلاف شکست پر قومی ٹیم پر کڑی تنقید کردی۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ دو وکٹوں سے 280 پر چلے گئے یہ بڑا اسکور تھا، پچ گیلی نہ گیلی، فیلڈنگ خراب کی۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس لیول دیکھیں ہم چیخیں مار رہے ہیں ان کا دو سال سے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا اب میں لڑکوں کے انفرادی نام لوں، اتنے بڑے ان کے منہ ہوگئے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ روز یہ آٹھ کلو کڑاہی اور نہاری کھا رہے ہیں کوئی ٹیسٹ بھی تو ہونا چاہیے، آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب مصباح الحق کوچ تھے تو کھلاڑیوں کے لیے ایک طریقہ کار تھا جس سے کھلاڑیوں کو نفرت بھی ہوتی تھی لیکن وہ کام کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کے لیے فٹنس کا ہونا ضروری ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اب وہی ہوگیا ہے کہ دعائیں کریں گے ہم چاروں جیتیں اگلی ٹیم ہارے تو ہم سیمی فائنل میں پہنچیں گے۔