کراچی: عظیم فاسٹ بولر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے نہ آنے پر افسردہ ہوگئے اور شائقین کرکٹ سے سوال پوچھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وسیم اکرم نے گلہ کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی شاندار رہی، مگر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی مجھے افسردہ کررہی ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں کراچی کنگز کے صدر نے شائقین کرکٹ سے سوال پوچھ لیا کہ شائقین میچ دیکھنے کیوں نہیں آئے؟
Incredibly sad to see an empty stadium in Karachi for the #PAKvWIt20 especially after the performance of Pakistan Team in the last month. I’m pretty sure I know why but I want to hear from you! Tell me, where is the crowd and why??
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 14, 2021
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا، جس میں قومی ٹیم نے 63 رنز سے فتح سمیٹی، تاہم میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی انتہائی قلیل تعداد میدان میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ گرین شرٹس کے نام
جس کا برملا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی کیا تھا، اسدعمر کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات پر ہےکہ اسٹیڈیم خالی ہے پہلےجگہ نہیں ہوتی تھی کراچی کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ نیشنل اسٹیڈیم آئیں رمیزراجہ سےدرخواست کرونگاکہ اسٹوڈنٹس کیلئے فری انٹری کردیں۔