کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے اداکار وسیم انصاری انتقال کرگئے۔
اداکارر وسیم انصاری کے اہلخانہ کا بتانا ہے کہ وہ یوٹیلٹی بل کی ادائیگی کے لیے گئے اور اچانک گر پڑے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
وسیم انصاری کچھ عرصے سے بیمار تھے۔مرحوم نے سوگواران میں بیوہ ، بیٹا اور 4 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وسیم انصاری کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وسیم انصاری نجی ٹی وی کے پروگرام میں پرویز مشرف کی پیروڈی کرتے تھے اور اسی کردار نے انہوں نے شہرت حاصل کی تھی۔