براہ راست نشریات کے دوران اینکر کے ساتھ بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات ہوتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے اینکر کے ساتھ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
بارہ سیکنڈ کے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر بارلو سیگمنٹ شروع کررہے ہیں، وہ کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے معمول کے مطابق ’آپ دیکھ رہے ہیں‘ کہنے کے بجائے غلطی سے ’میں دیکھ رہا ہوں۔‘ کہہ گئے۔
بعدازاں انہوں نے اپنی غلطی سدھارتے ہوئے کہا کہ ’آپ دیکھ رہے ہیں‘ بی بی سی نیوز۔‘
Can someone please remind me who’s watching the news… pic.twitter.com/l40jGHhrHK
— Gareth Barlow (@GarethBarlow) August 20, 2023
نیوز اینکر بارلو نے مذکورہ ویڈیو ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی اور لکھا کہ کیا کوئی مجھے یاد دلا سکتا ہے کہ کون خبریں دیکھ رہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ لاجواب تھا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کم از کم آپ کو یہ یاد ہے کہ یہ کون سا پروگرام ہے۔‘