انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20 میں ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کے شاندار کیچ کی ویڈیو واائرل ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو ٹی 20 سیریز میں شکست دے دی، پانچویں اور فیصلہ کن معرکے میں انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور آخری اوور میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
جواب میں میزبان ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا رہا لیکن شائے ہوپ کی 43 رن کی ذمہ دار اننگز نے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
ویسٹ انڈیز نے چار وکٹ سے فتح سمیٹ کر پانچ میچز کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی۔
تاہم 18.1 اوورز میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے تھے، انگلش اسپنر ریحان احمد بیٹنگ کررہے تھے وہ آندرے رسل کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آندرے رسل نے پلک جھپکتے ہی شاندار کیچ تھام لیا اور ریحان احمد گولڈن ڈک پر پویلین روانہ ہوئے۔
⚡️ @Russell12A
.
.#WIvENG #WIvENGonFanCode pic.twitter.com/smITGcypVe— FanCode (@FanCode) December 22, 2023
آندرے رسل نے پانچ میچوں کی سیریز میں 105 رنز بنائے اور سات وکٹیں بھی حاصل کیں۔